آگرہ، 21جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تھانہ تاج گنج علاقے میں فتح باد روڈ پر گؤرکشوں کی حرکت کو لے کر بجرنگ دل کے کارکنان نے ہنگامہ کیا۔کچھ لوگ ایک گائے کو مار کر اسے وہاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔معلومات ملنے پر بجرنگ دل کے کارکنان نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ کیا۔وہیں ہنگامہ کررہے لوگوں کو پرسکون کرنے کیلئے پولیس نے ہلکی طاقت استعمال کرکے بھگایا۔بجرنگ دل کے کارکن بنٹی نے گؤکشوں کے خلاف تھانہ تاج گنج میں تحریر دی ہے۔بتا دیں کہ آگرہ میں آئے دن گؤکشوں کی اس طرح کی حرکت سے کشیدگی ہوتی ہے لیکن پولیس کوئی سخت کاروائی نہیں کرتی ہے۔